مندرجات کا رخ کریں

ایئرلفٹ (فلم)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایئرلفٹ
ہدایت کارراجا کرشنا مینن
پروڈیوسربھوشن کمار
نکھل ایڈوانی
ارونا بھاٹیا
کرشن کمار
منیشا ایڈوانی
مادھو جی بھوجوانی
وکرم ملہوترا
تحریرراجا کرشنا مینن
سریش نایر
رتیش شاہ
راہول ننگیا
ستارےاکشے کمار
نمرت کور
فرینا وزیر
موسیقیامال ملک
انکیت تیواری
سنیماگرافیپریا سیٹھ
ایڈیٹرہیمنتی سرکار
پروڈکشن
کمپنی
ٹی سیریز
ہری اوم انٹرٹینمنٹ
ایمی انٹرٹینمنٹ
کیپ آف گڈ فلمز
ابوندانتیا انٹرٹینمنٹ
تقسیم کارپراتیک انٹرٹینمنٹ
تاریخ نمائش
  • 22 جنوری 2016ء (2016ء-01-22)
ملکبھارت
زبانبھارتی
بجٹ30 کروڑ (امریکی $4.2 ملین)

ایئرلفٹ 2016ء کی ایک بھارتی فلم ہے، جس کی ہدایات راجا کرشنا مینن نے دی ہیں اور مرکزی کردار اکشے کمار اور نمرت کور نے نبھائے ہیں۔ فلم 22 جنوری 2016ء کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم کی کہانی عراق-کویت جنگ کے دوران کویت میں بسنے والے بھارتیوں کے انخلا کے گرد گھومتی ہے، جسے دنیا کا سب سے بڑا عوامی انخلا کہا جاتا ہے۔

اداکار

[ترمیم]

پروڈکشن

[ترمیم]

عکس بندی

[ترمیم]

فلم کی مرکزی عکس بندی کا آغاز فروری 2015ء میں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق فلم کا پہلا حصہ راس الخیمہ، متحدہ عرب امارات میں فلمایا گیا۔ 1990ء کا کویت دکھانے کے لیے خصوصی مناظر تیار کیے گئے۔ عکس بندی کا دوسرا حصہ راجستھان، بھارت میں فلمایا گیا۔ اکشے کمار اور پراب کوہلی نے اپنے کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے عربی زبان کی تعلیم بھی حاصل کی۔

گیت

[ترمیم]

فلم ایئرلفٹ کی موسیقی امال ملک اور انکیت تیواری نے ترتیب دی، جب کہ کمار نے بول لکھے۔ ’’سوچ نہ سکے ‘‘ فلم کا پہلا گیت تھا جسے ٹی سیریز کے باضابطہ یوٹیوب چینل پر 17 دسمبر 2015ء کو جاری کیا گیا۔ 5 گیتوں پر مشتمل مکمل نغماتی البم 24 دسمبر 2015ء کو جاری ہوا۔ فلمی گیتوں کے حقوق ٹی سیریز نے حاصل کیے۔

نمبر.عنوانبولموسیقیگلوکارطوالت
1."سوچ نہ سکے"کمارامال ملکاریجیت سنگھ، تلسی کمار، امال ملک04:40
2."دل چیز تجھے دے دی" انکیت تیواریانکیت تیواری، اریجیت سنگھ04:31
3."میرا نچاں نوں" امال ملکبریجیش شاندلیا، دیویا کمار، امال ملک03:42
4."تو بھولا جسے" امال ملککے کے04:31
5."سوچ نہ سکے (انفرادی)" امال ملکاریجیت سنگھ04:41
کل طوالت:22:14

حوالہ جات

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]